وویمن اسلامک لائرز فورم کے زیر اہتمام سالانہ کنوینش 2025 بعنوان “سالمیت پاکستان اور آئینی ترامیم” (چھبیسویں ترمیم کے تناظر میں )منقعد کیا گیا
Published on October 30, 2025
وویمن اسلامک لائرز فورم کے زیر اہتمام سالانہ کنوینش 2025 بعنوان “سالمیت پاکستان اور آئینی ترامیم” (چھبیسویں ترمیم کے تناظر میں )منقعد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔
وکلاء راہنماؤں میں عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ صدرکراچی بارایسوسی ایشن، ارشاد علی شر ایڈوکیٹ صدر ملیر بار ایسوسی ایشن،ایڈوکیٹ سرفراز مرزا جنرل سیکرٹری ہائ کورٹ بارایسوسی ایشن، نعیم قریشی ایڈوکیٹ ممبر سندھ بار کونسل، حیدر امام رضوی ممبرسندھ بارکونسل ،ایڈوکیٹ اقبال عنایت جتوئی ممبر سندھ بار کونسل، ایڈووکیٹ سیف الدین اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ،اسکے علاوہ ایڈوکیٹ حسیب جمالی سابق جنرل سیکرٹری ہائ کورٹ بارایسوسی ایشن،پروفیسر مقصور عالم ایڈوکیٹ، منور حسین ایڈوکیٹ اور دیگر معززین نے خطاب کیا چھبیسویں ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر قدغن قرار دیا۔سابق ممبر نیشنل اسمبلی محمد حسین محنتی نے بھی شرکت کی چھبیسویں ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیا اور ول فورم کی اس حساس موضوع پر کنوینش کو جرآت مندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ول فورم خراج تحسین پیش کیا۔شیبا شاہ ڈی آئ جی جیل خانہ جات نے ول فورم کی جیل میں کی گئ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ول فورم کے کمپیوٹر سینٹر کو قیدی بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔کنوینش کے اختتام پر چئرپرسن وویمن اسلامک لائرز فورم روبینہ قادر جتوئی ایڈوکیٹ نے چھبیسویں ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ۔آپ نے قرار داد بھی پیش کی جس کو وکلاء کی اکثریت نے منظور کیا۔







































