Computer literacy and certificate distribution in juvenile jail Karachi
Published on February 18, 2023
ول فورم کے شعبہ ویلفیئر کے تحت بچہ جیل کراچی میں چلنے والے کمپیوٹر سینٹر کی ازسرنو تعمیر کے بعد اس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز بچہ جیل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ول فورم کی چئیر پرسن ایڈووکیٹ طلعت یاسمین صاحبہ، ایگزیکٹو ممبران ایڈووکیٹ عائشہ شوکت (انچارج لیگل ایڈ و ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ول فورم)، ایڈووکیٹ فریدہ حبیب اور ثریا ملک کے ہمراہ ول فورم کی ویلفئیر اور لیگل ایڈ ٹیم نے بھی شرکت کی کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح جناب عبد الکریم سپرٹنڈنٹ بچہ جیل نے کیا۔اس کے ساتھ کمپیوٹر کلاس میں کامیاب ہونے والے طلباء کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا کامیاب ہونے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے