Gilgit Baltistan As the Fifth Province of Pakistan (An Overview By WIL Forum)
Published on May 01, 2021
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے آئینی اور قانونی حیثیت
کالم از ریسرچ ڈیپارٹمنٹ
ویمن اسلامک لائرز فورم
گلگت بلتستان کا علاقہ اپنی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے پاکستان کا اہم ترین سرحدی علاقہ ہے۔ آج کل اس علاقے کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے لیئے کوششیں کی جارہی ہیں تا کہ یہاں کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے شہری ہونے کے تمام قانونی حقوق دیئے جا سکیں۔ اس حوالے سے ہم اس کالم میں تمام پہلوؤں اس بات کاجائزہ لیں گے کہ قانونی اور آئینی اعتبار سے پاکستان کے آئین میں گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی کیا گنجائش ہے اور بین الاقوامی لحاظ سے اس کے کیا اثرات ہونگے؟